مناکحت نہ کہ مسافحت
Al-Risala, October 1987, pp. 20–21
By Maulana Wahiduddin Khan
ٹائم (نیویارک) انگریزی زبان کا مشہور ہفتہ وار میگزین ہے۔ وہ دنیا کے تقریباً ۹ ملکوں میں پڑھا جاتا ہے۔ مجموعی طور اس کی اشاعت ۶ملین ہے ۔ (ٹائم ۲ فروری ، ۱۹۸۷) اس میگزین کی ہر اشاعت میں ایک تحقیقی مضمون ہوتا ہے جس کو اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی ٹیم خصوصی ریسرچ کے ذریعہ تیار کرتی ہے ۔ اس مضمون کو سر ورق کا مضمون (Cover story) کہا جاتا ہے۔ اسی قسم کا ایک مضمون اس کے شمارہ ۱۶ فروری ، ۱۹۸۷ میں شائع ہوا ہے۔ کا عنوان ہے عظیم پژ مردگی (The Big Chill) اس مضمون میں مختلف پہلوؤں سے اس نئی
بیماری کی تحقیق کی گئی ہے جس کو ایڈز (AIDS) کہا جاتا ہے ۔
ایڈز کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ ایک متعدی مرض ہے۔ چنانچہ یہ مرض اب نئے قسم کے اچھوت پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔ جو مرد یا عورت ایک بار ایڈز میں مبتلا ہو جائیں ، لوگ ان سے دور بھاگنے لگتے ہیں، کیوں کہ انہیں اندیشہ ہوتا ہے کہ انہیں بھی یہ مرض لگ جائے گا۔ بعض مغربی ملکوں میں بار بر شاپ پر اس قسم کے نشانات نظر آنے لگے ہیں جن کے اوپر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ شیو کے لیے یہاں نہ آئیں :