Al-Risala · October 1987

خاتون لیڈر کا اعتراف

Al-Risala, October 1987, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

امریکہ کی مشہور ناول نگار خاتون اور تحریک نسواں کی لیڈر رہوڈالرمن اپریل، ۱۹۸۰ء میں یہاں نئی دہلی میں انھوں نے ٹائمز آف انڈیا کے ایک اسٹاف رپورٹر کو انٹرویو یہ انٹرویو اخبار مذکور کے شمارہ ۳۰ اپریل، ۱۹۸۰ء میں شائع ہوا ہے۔ یہ پورا انٹرویو علیحدہ صفحہ پر نقل کیا جا رہا ہے۔

رہوڈالرمن نے کہا کہ میں بہت بری خبر لے کر آئی ہوں۔ سماج میں عورت کے بدلتے ہوئے کردار پر بولتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ کے غریبوں میں ۷۷ فی صد تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ ان کے بیان کے مطابق اس کا سبب وہ غیر معمولی فرق ہے جو مردوں اور عورتوں کی کمائی کے درمیان پایا جاتا ہے۔ مردوں کے مقابلہ میں عورتوں کی کمائی ۶۲ فی صد ہے۔ اس لیے کہ انہیں ہلکے قسم کے کام دیئے جاتے ہیں۔ یکساں مواقع اور یکساں تنخواہ یکساں کام کے لیے محض ایک افسانہ ہے۔ عورتیں ابھی تک صرف نچلے اور درمیانی انتظامی شعبوں میں داخل ہو سکی ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ یہ امتیاز مردانہ تعصب کی بنا پر ہے جو کہ عورتوں کے خلاف کام کر رہا ہے۔ مردوں کا کہنا ہے کہ عورتوں پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ وہ زچگی کی چھٹی لیتی ہیں اور بچے

Printed page