ایک مثال
Al-Risala, October 1987, p. 44
By Maulana Wahiduddin Khan
مسٹر گاری ہارٹ (Gary Hart) امریکہ کے صدارتی الیکشن (۱۹۸۷) کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امید وار تھے ۔ تمام اندازوں کے مطابق ان کی کامیابی یقینی تھی ۔ مگر اس درمیان میں ایک واقعہ ہوا ۔ اس کے بعد امریکہ میں اتنا طوفان اٹھا کہ مسٹر ہارٹ کو صدارت کے مقابلہ سے استعفا دینا پڑا۔
۵۰ سالہ مسٹر ہارٹ الیکشن کی مہم میں مصروف تھے ۔ اس کے لیے انھوں نے ایک ملین ڈالر سے زیادہ قرض لیا تھا۔ اس درمیان میں ہفتہ کا آخری دن گزارنے کے لیے یکم مئی کو وہ خاموشی کے ساتھ میامی پہنچے ۔ یہاں انھوں نے ایک ۲۹ سالہ ایکٹرس مس ڈونا رائس (Donna Rice) کے ساتھ ایک دن اور ایک رات گزاری ۔ اس کی خبر ایک امریکی اخبار میامی ہیرالڈ (The Miami Herald) کو ہو گئی ۔ اس نے اپنی ۳ مئی ۱۹۸۷ء کی اشاعت کے صفحہ اول پر یہ کہانی حسب ذیل سنسنی خیز سرخی کے ساتھ چھاپ دی :