Al-Risala · November 1987

دوسری مثال

Al-Risala, November 1987, pp. 8–9

By Maulana Wahiduddin Khan

چاند مل چوپڑانے ۱۹۸۵ میں بنگال ہائی کورٹ میں ایک رِٹ کی اپیل داخل کی۔ میں ہائی کورٹ سے کہا گیا تھا کہ وہ دستور ہند کی دفعہ ۲۲۶ کے تحت حکومت مغربی بنگال کے نام ہدایت جاری کرے کہ وہ قرآن کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی عائد کر دے۔ چوپڑانے اپنی اپیل میں قرآن کے انگریزی ترجموں سے مختلف آیتیں نقل کی تھیں اور کہا تھا کہ یہ آیتیں اپنے پڑھنے والے کے اندر لڑائی کی اسپرٹ ابھارتی ہیں اور اس طرح ملک کے اندر قیام امن میں رکاوٹ ہیں ۔

چاند مل چوپڑہ کی یہ درخواست بلاشبہ لغو تھی ، اور اس کی اسی لغویت کی بنا پر مسٹر جسٹس باسک نے ، مئی ۱۹۸۵ کو اس کے خلاف فیصلہ دیا اور یہ کہہ کر اسے خارج کر دیا:

... for the aforesaid reasons this application stands dismissed (Para 40). چندل چو پڑا کے دعوے کی بنیاد دوبارہ قرآن کے وہ ترجمے تھے جن میں کثرت سے غلطیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر چندل چو پڑانے اپنی اپیل میں قرآن کی سورہ الحج (آیت ۳۹) کا حوالہ دیا تھا۔ اس آیت کا ترجمہ محمد مار ڈیوک پکتھال نے ان الفاظ میں کیا ہے :

Printed page