خلاصہ
Al-Risala, November 1987, p. 24
By Maulana Wahiduddin Khan
اوپر جو کچھ کہا گیا، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے "قتل عام" کے باوجود خود مسلمانوں کا ایک طبقہ ایسا موجود ہے جس کو اب بھی اس ملک میں حفاظتِ عام حاصل ہے۔ یہ طبقہ مسلم لیڈروں کا ہے۔ یہ دراصل مسلم لیڈر ہی ہیں جو ہندوستان میں مذکورہ "قتل عام" کا انکشاف کرتے رہتے ہیں۔ مگر اسی کے ساتھ یہ واقعہ ہے کہ خود مسلم لیڈر اس قتل عام سے ہمیشہ اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔
ہم مسلمانوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اس معاملہ میں وہ بھی وہی کریں جو ان کے لیڈر لیڈروں کا طریقہ یہ ہے کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں کرتے نہیں۔ فرقہ وارانہ نقصان سے بچنے کے لیے مسلمان بھی اپنے لیڈروں کی اسی آزمودہ تدبیر کو اختیار کر لیں۔ مسلمان اپنے لیڈروں کے قول کو نہ دیکھیں بلکہ وہ صرف ان کے عمل کو دیکھیں۔ اس معاملہ میں لیڈر لوگ دوسروں سے جو کچھ کہتے ہیں اس کو وہ نظر انداز کر دیں، اور صرف یہ پتہ لگائیں کہ وہ خود کیا کر رہے ہیں۔