Al-Risala · December 1987

Operation Hunger Goldrush quiz show

Al-Risala, December 1987, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

اس مقابلہ میں صحیح جواب دینے والے کو ایک ملین رینڈ (Rand) ملنے والا تھا جو کہ تقریباً ۴۰ لاکھ ہندوستانی روپیہ کے برابر ہے۔ یہ انعام جان اسمعڈل (John Smeddle) کو ملا، اگر چہ اس نے صحیح جواب نہیں دیا تھا۔

اس مقابلہ میں ۲۰ آدمی حصہ لے رہے تھے۔ سوال وجواب کا پورا منظر ٹیلی ویژن پر دکھایا جب تمام لوگ اپنی سیٹوں پر بیٹھ گئے تو جج نے آخری سوال پیش کیا: "ہنری ہشتم (Henry VIII) کی چھ بیویوں میں سے تین بیویوں کے نام بتائیے" مسٹر اسمعڈل نے حسب ذیل تین نام بتائے:

Catherine of Aragon جج جانی فرینکل (Jonny Frankel) نے مسٹر اسمعڈل کے جواب کو صحیح قرار دے کر اس کے حق میں مذکورہ انعام کا فیصلہ کر دیا۔ مگر یہ جج کی غلطی تھی۔ اس کا بتایا ہوا تیسرا نام جین گرے (Jane Grey) دراصل ہنری ہشتم کی چھوٹی بہن کی پوتی کا نام تھا جس کا کبھی مذکورہ انگلستانی بادشاہ سے نکاح نہیں ہوا ۔ ہنری ہشتم کی بیوی کا صحیح نام جین سیمور (Jane Seymour) مگر دونوں ناموں کے پہلے جزر کی یکسانیت کی وجہ سے غالباً جج کو تشابہ ہو گیا۔ اور اس نے جواب کو صحیح قرار دے کر انعام اس کے حوالے کر دیا (ٹیلی گراف، کلکتہ، ۳ اگست ۱۹۸۰، صفحه ۳) موجودہ دنیا میں یہ ممکن ہے کہ ایک شخص غلط جواب دے کر بھی اول انعام پالے۔ میں ایسا ہونا ممکن نہ ہوگا۔ آخرت کی دنیا میں صرف اس شخص کو اول انعام ملے گا جس نے واقعہ صحیح جواب دیا ہو۔ غلط جواب دینے والے کے لیے آخرت کی دنیا میں کچھ نہیں ۔

Printed page