خلاصۂ کلام
Al-Risala, April 1988, p. 30
By Maulana Wahiduddin Khan
سیاست کی دو قسمیں ہیں۔ ایک باہر رخی (Outward oriented) سیاست ۔ دوسرے اندر رخی (Inward oriented) سیاست۔ باہر رخی سیاست وہ ہے جس میں کسی بیرونی طاقت کو نشانہ بنا کر اس کے خلاف دھوم مچائی جائے ۔ اس کے مقابلہ میں اندر رخی سیاست وہ ہے جس میں اندرونی کمیوں کو نشانہ بنا کر ان کی اصلاح پر ساری طاقت صرف کی جائے۔ قسم کی سیاست احتجاجی غیر کا ذہن پیدا کرتی ہے اور دوسرے قسم کی سیاست تعمیر خویش کا ۔ یہ مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ ان کے درمیان نصف صدی سے بھی زیادہ مدت سے باہر رخی سیاست کا ہنگامہ جاری ہے۔ یہ بلاشبہ جھوٹی سیاست ہے۔ اس قسم کی سیاست کچھ سطحی لیڈروں کے لیے ذاتی طور پر مفید ہو سکتی ہے ، مگر وسیع تر ملت کے لیے وہ یقینی طور پر زہر ہے۔ کی دنیا میں ترقی کا واحد راز ذاتی جدوجہد ہے ، اور یہی وہ قیمتی سرمایہ ہے جس سے لیڈروں کی موجودہ قسم کی سیاست نے مسلمانوں کو محروم کر کے رکھ دیا ہے۔
یہ دنیا جد و جہد کی دنیا ہے۔ یہاں رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھنا ہے۔ کے باوجود اپنے لیے راہ نکالنا ہے۔ جو لوگ اس امتحان میں پورے اتریں ، وہی اس دنیا میں کامیاب ہوں گے ۔ اور جو لوگ اس امتحان میں پورے نہ اتریں ، ان کے لیے خدا کی اس دنیا میں ناکامی کے سوا کوئی اور انجام مقدر نہیں۔