خيل صِيام وخيل غير صائمة
Al-Risala, May 1988, pp. 45–4
By Maulana Wahiduddin Khan
اس طرح انسان صائم سے مراد وہ انسان ہے جو کھانے پینے اور ازدواجی تعلقات سے وقتی طور پر رک جائے ۔ یہ رکنا اور پر ہیز کرنا آدمی کے اندر برداشت کی صلاحیت پیدا کرتا ہے، وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ جب سختیاں پیش آئیں تو وہ ان کے مقابلہ میں پوری طرح جم سکے۔ رمضان کا مہینہ آدمی کے لیے اپنے نفس اور اپنی خواہشات سے لڑنے کا مہینہ ہے۔ وہ مہینہ ہے جب کہ مومن شیطانی طاقتوں کو زیر کر کے ان کے اوپر قابو پاتا ہے اور دوبارہ خدا کی بندگی کا عزم لے کر نئے سال میں داخل ہوتا ہے ۔
تاریخ حیرت انگیز طور پر روزہ کی اس خصوصیت کی تصدیق کرتی ہے۔ مقابلہ کا یہ مہینہ اسلام کی تاریخ میں فوجی مقابلہ کا مہینہ بھی رہا ہے۔ اسلام اور غیر اسلام کے کئی بڑے بڑے معرکے اسی مہینہ میں پیش آئے۔ مثال کے طور پر ان میں سے چند معرکوں کا یہاں ذکر کیا جاتا ہے :
۱- غزوہ بدر (رمضان ۲ ھ)
جب کہ رسول اوپر اصحاب رسول کو قریش کے اوپر فیصلہ کن فتح حاصل ہوئی۔ ۲- فتح مکہ (رمضان ۸ ھ) جس نے پورے عرب پر اسلام کو غالب کر دیا۔ ۳- غزوہ تبوک (رمضان ۹ ھ) جس نے رومیوں کے اور اہل اسلام کی دھاک قائم کر دی ۔ غزوہ تبوک رجب میں شروع ہو کر رمضان میں ختم ہوا ۔
۴- فلسطین (رمضان ۱۵ ھ) عمرو بن العاص نے فلسطین کو فتح کر کے بیت المقدس کو اسلام کے حدود سلطنت میں شامل کیا ۔
۵- معرکہ اسپین (رمضان ۹۱ ھ) جب کہ طارق بن زیاد نے اسپین میں کامیاب پیش قدمی کی ۔ ۶- سندھ (رمضان ۹۶ ھ) محمد بن قاسم سندھ میں داخل ہوئے اور وہاں اسلام کو پھیلایا ۔ ۷- دولت اندلس (رمضان ۱۳۸ ھ) عبد الرحمٰن الداخل اندلس میں داخل ہوئے اور وہاں باقاعدہ دولت امویہ قائم کی ۔
۸- صقلیہ (رمضان ۲۱۲ ھ) زیاد بن الاغلب نے جزیرہ صقلیہ کو فتح کیا ۔ ۹- حروب صلیبیہ (رمضان ۵۸۴ ھ) حطین کی مشہور جنگ میں صلاح الدین ایوبی نے صلیبی طاقتوں پر فتح حاصل کی ۔
۱۰- معرکہ عین جالوت (رمضان ۶۵۸ ھ) جس نے تاتاریوں کو شکست دے کر مسلم دنیا میں ان کی پیش قدمی کو روک دیا۔
۱۱- معرکہ سوئز (رمضان ۱۳۹۳ ھ) جب کہ مصری فوجوں نے اسرائیلی فوجوں کو شکست دے کر نہر سوئز پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔
اس قسم کے تاریخی واقعات بتاتے ہیں کہ روزہ اور جد و جہد حیات میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔ روزہ کی مشقت آدمی کو کمزور نہیں کرتی ۔ بلکہ وہ اُس کو اس قابل بناتی ہے کہ زندگی کے معرکہ میں وہ زیادہ قوت اور طاقت کے ساتھ حصہ لے سکے۔