..... their power to turn a minus into a plus.
Al-Risala, May 1988, p. 37
By Maulana Wahiduddin Khan
الفرڈ ایڈلر نے جس چیز کو انسان کی طرف منسوب کیا ہے ۔ وہ دراصل خدا کا عطیہ ہے ۔ بلاشبہ اس دنیا میں اپنے نہیں کو ہے میں تبدیل کرتا ہے۔ مگر یہ معجزہ انسانی طاقت کی بنا پر نہیں تھا۔ وہ اس لیے ہوتا ہے کہ خدا نے اس دنیا کو اس ڈھنگ سے بنایا ہے کہ اس کے اندر یہ امکان بے پناہ حد تک موجود ہے کہ ناموافق حالات کبھی بھی انسان کے لیے آخری اور کلی معنوں میں ناموافق نہ بنیں ، یہاں ہمیشہ ناموافق میں موافق پہلو موجود رہے تاکہ انسان اس کو استعمال کرکے کامیابی کی منزل تک پہنچ سکے ۔ یہاں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی تاریخ کے بعض واقعات کا ذکر کریں گے جو اس حقیقت کی زندہ مثال ہیں۔ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ اللہ کے بندوں کے ساتھ جو عصر پیش آیا، کس طرح اس کے اندر خدا نے یُسْر کا پہلو رکھ دیا ہوتا ۔ اور اللہ کے یہ بندے جب منفی نفسیات کا شکار نہیں ہوئے تو انھیں اس پہلو کو جاننے میں دیر نہیں لگی ۔ انھوں نے یُسْر کے پہلو کو استعمال کرکے تاریخ کے رُخ کو موڑ دیا۔ جو واقعہ بظاہر ان کے خلاف جا رہا تھا اس کو انھوں نے اپنے موافق بنا لیا۔