نظریاتی جنون
Al-Risala, July 1988, p. 7
By Maulana Wahiduddin Khan
دہلی کا انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز (۱۸ مئی ۱۹۸۸) آپ دیکھیں تو اس کے آخری صفحہ پر آپ کو ماسکو کی ڈیٹ لائن کے ساتھ ایک خبر ملے گی جس کی سرخی یہ ہے : Stalin uprooted 15 million people اس سرخی کے نیچے جو مفصل خبر درج ہے ، اس میں بتایا گیا ہے کہ سوویت روس میں سرکاری ٹیلی وژن پر ایک ڈاکومنٹری فلم دکھائی جا رہی ہے جس میں روس کے سابق اشتراکی حکمران جوزف اسٹالن کے بھیانک مظالم کو واقعاتی شکل میں دکھایا گیا ہے ۔ اسٹالن نے اپنے زمانہ اقتدار (۱۹۵۳ - ۱۹۲۴) میں ملک کے بے شمار باشندوں کو بے رحمی کے ساتھ ہلاک کر دیا تھا۔ انہی میں سے ایک سابق اشتراکی لیڈر بخارن (Nikolai Bukharin) بھی تھا جس کو ۱۹۳۸ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ سال بعد اس کی بیوی لارینا (Anna Bukharin-Larina) اسٹیج پر آکر لوگوں کو بتا رہی ہے کہ اس کے شوہر کو بے قصور مارا گیا ۔ اسٹالن نے بخارن کو مروا دیا ، مگر حقیقت یہ ہے کہ خود اسٹالن ایک مسلمہ مجرم تھا :