Al-Risala · July 1988

I consider him a criminal.

Al-Risala, July 1988, pp. 7–8

By Maulana Wahiduddin Khan

مذکورہ ڈاکومنٹری وہ مناظر دکھاتی ہے جب کہ روس کی زرعی زندگی کو مکمل طور پر برباد کر دیا گیا۔ یہ اس وقت ہوا جب کہ اسٹالن نے اجتماعی کھیتی کے منصوبے کو بہجر عملی جامہ پہنایا۔ تین ملین سے زیادہ کسان گھرانے یا بالفاظ دیگر، پندرہ ملین زرعی باشندوں کو اس ڈکٹیٹر نے جڑ سے اکھاڑ دیا۔ بتاتا ہے کہ روس کے زرعی نظام میں اس تبدیلی کا نتیجہ یہ ہوا کہ سوویت روس غلہ کو درآمد کرنے والا ایک ملک بن گیا ، جب کہ اس سے پہلے وہ غلہ کو برآمد کرنے والا ملک تھا : The documentary shows scenes of wholesale destruction of rural life with the beginning of collectivisation. More than three million peasant households or 15 million people were uprooted by the dictator, and a commentator says this transformed the Soviet Union from an exporter of grains to an importer (p. 20).

اسٹالن جس وقت یہ ظالمانہ کارروائی کر رہا تھا ، اس وقت روس غلہ کے معاملہ میں نہ صرف خود کفیل تھا ، بلکہ وہ اپنے فاضل غلہ کو بیرونی ملکوں کے ہاتھ فروخت کرتا تھا ۔ دوسری طرف سعودی عرب اس وقت ایک صحرائی ملک شمار ہوتا تھا ، اور اپنی ضرورت کا تقریبأ تمام غلہ باہر کے ملکوں سے خریدتا تھا مگر آج صورت حال اس کے برعکس ہے ۔ روس غلہ خریدنے والا ملک بن گیا ۔ دوسری طرف سعودی عرب میں ملکی ضرورت سے زیادہ غلہ پیدا ہونے لگا ۔ ۱۹۸۸ میں سعودی عرب میں غلہ کی پیداوار دو ملین سے زیادہ ہوئی ہے ۔ اس میں سے پچاس ہزار ٹن گیہوں اس نے سوویت روس کے ہاتھ فروخت کیا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اسٹالن نے ایسا فعل کیوں کیا ، جو بیک وقت بد ترین ظلم بھی تھا اور بد ترین حماقت بھی ۔ اس کا سبب ، ایک لفظ میں ، نظریاتی انتہا پسندی ہے ۔ تاریخ میں بہت سی مثالیں ملتی ہیں کہ کچھ لوگوں نے بطور خود ایک نظریہ بنایا اور اس کو جبراً لوگوں کے اوپر نافذ کر دیا ۔ مگر تجربہ کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا کیس نظریاتی جنون کا کیس تھا نہ کہ نظریاتی صداقت کا کیس ۔ بہت سے لوگوں کا یقین محض نظریاتی جنون ہوتا ہے نہ کہ حقیقتہً یقین ۔ بہت سے لوگوں کی قربانیاں محض اندھے جوش کے تحت ظاہر ہوتی ہیں نہ کہ فی الواقع سچائی کی طلب کے تحت ۔ امتحان گاہ ہے ۔ اور اس امتحان گاہ کا سب سے زیادہ نازک پہلو یہ ہے کہ یہاں یقین بھی جھوٹی بنیادوں پر پیدا ہو سکتا ہے ، اور عمل اور رستہ بانی بھی ۔

Printed page