Al-Risala · August 1988
1. Fred Hoyle, 2. Carl Sagan
Al-Risala, August 1988, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
مگر اب یہ نظریہ بھی بالکل بے بنیاد ثابت ہوا ہے۔ روس کا ایک خلائی جہاز ویگا (1 Vega) ہر قسم کے آلات سے لیس ہو کر بالائی خلا میں گیا اور وہ ہیلی دمدار ستارہ (Halley's comet) کی دم کے پاس سے گزرا۔ اس کے آلات نے جو معلومات ریکارڈ کی ہیں، ان سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی دم کے اندر وہ ضروری اجزاء موجود نہیں جن سے زندہ خلیے (Living cells) ترکیب پاتے ہیں۔ کے پروفیسر کارنیل یونیورسٹی، نیو یارک) جنھوں نے ۳۰ سال تک بالائے خلا زندگی کے موضوع پر تحقیق کی ہے، انھوں نے اعلان کیا ہے کہ ویگا کی دریافتوں نے خلائی زندگی (Life-from-space) کے نظریہ کو بے بنیاد ثابت کر دیا ہے ۔ (ٹائمئس آف انڈیا ۳ مئی ۱۹۸۸ء)