Al-Risala · January 1989
فطرتِ انسانی
Al-Risala, January 1989, p. 24
By Maulana Wahiduddin Khan
یہاں ہم دو تصویریں نقل کر رہے ہیں ۔ دونوں بظاہر سجدہ کی تصویریں ہیں ۔ مگر یہ " فطرت " کا سجدہ ہے نہ کہ " شریعت " کا سجدہ ۔ یہ دونوں امریکہ کے دو کھلاڑیوں کی تصویریں ہیں ۔ ان کی زندگی میں وہ نازک موقع آیا جب کہ انھوں نے فطرت کی سطح پر اس گہرے احساس کا تجربہ کیا جس کو مذہب کی اصطلاح میں " عبودیت " کہا جاتا ہے ۔ اس احساس سے مغلوب ہو کر وہ زمین پر گر پڑے اور سجدہ کی حالت میں جا کر اپنے اندرونی جذبہ کی تسکین حاصل کی ۔