Al-Risala · September 1989

معجزاتی کلام

Al-Risala, September 1989, pp. 4–3

By Maulana Wahiduddin Khan

محمد مارماڈیوک پکٹھال (۱۹۳۶ - ۱۸۶۵) ایک انگریز نومسلم تھے ۔ انھوں نے قرآن کا انگریزی ترجمہ کیا ہے جو کافی مشہور ہے ۔ انھوں نے اپنے ترجمہ قرآن کے ساتھ ایک دیباچہ لکھا ہے ۔ دیباچہ میں وہ قرآن کے ترجمہ کے مسائل کا ذکر کرتے ہیں ۔

اس سلسلہ میں انھوں نے لکھا ہے کہ اس ترجمہ میں متن کے مطابق موزوں زبان اختیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ۔ مگر اس کا نتیجہ یہ نہیں ہے کہ عربی قرآن کی جگہ انگریزی قرآن تیار ہو گیا ہو ۔ عربی قرآن ایک ناقابل تقلید نغمگی کا مجموعہ ہے ۔ اس کی مجرد آواز ہی آدمی کے اندر ارتعاش پیدا کر کے اس کو رلا دیتی ہے ۔ اور اس پر وجد کی کیفیت طاری کر دیتی ہے : Every effort has been made to choose befitting language. But the result is not the Glorious Qur'an, that inimitable symphony, the very sounds of which move men to tears and ecstasy. وہ چیز جس کو فنی اصطلاح میں ساؤنڈ آرٹ کہا جاتا ہے ، وہ قرآن کی زبان میں بدرجہ کمال پایا جاتا ہے ۔ ایک قاری جب قرآن کو پڑھتا ہے تو اس کا صوتی آہنگ اتنا شاندار ہوتا ہے کہ نہ سمجھنے والے لوگ بھی اس سے غیر معمولی طور پر متاثر ہوتے ہیں ۔

ساؤنڈ آرٹ یا صوتی آہنگ اپنی اصل کے اعتبار سے ایک ذوقی چیز ہے ۔ اس کے بعض ظاہری پہلوؤں کو اشاراتی طور پر بیان کیا جا سکتا ہے مگر اس کی مکمل لفظی تشریح ممکن نہیں یہاں ۔ اس کی وضاحت کے لیے ایک سادہ مثال درج کی جاتی ہے ۔ قرآن کی ایک آیت ہے جس کے الفاظ یہ ہیں : وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ (آل عمران ۱۴۶) اس آیت میں ربيُّون کی جگہ ربانیون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ دونوں کے معنی بالکل ایک ہیں ۔ لیکن اگر اس آیت میں موجودہ لفظ بدل کر ربانیون رکھ دیا جائے تو آیت کا سارا صوتی آہنگ بگڑ جائے گا ۔ یہی ہم آہنگ نغمگی پورے قرآن میں اپنے کمال درجہ میں پائی جاتی

قرآن ایک معجزہ ہے اپنے معنی کے لحاظ سنے بھی اور اپنے الفاظ کے لحاظ سے بھی۔ عربی زبان جانتا ہو اور وہ قرآن میں غور وفکر کرے تو وہ اس کے اندر معانی کے اعتبار سے خدائی عظمت کا ادراک کرے گا۔ لیکن اگر ایک شخص اس کے معانی پر دھیان نہ دے، وہ صرف اس کی آواز سے تب بھی وہ اس سے غیر معمولی نوعیت کا گہرا تاثر لیے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ تاریخ میں دونوں قسم کی مثالیں کثرت سے موجود ہیں۔ پہلی نوعیت کی بھی اور دوسری نوعیت کی بھی۔ فرانس کے پروفیسر ماریس بکائی (Maurice Bucaille) قرآن کی معنوی عظمت سے متاثر ہوئے اور انھوں نے قرآن کے گہرے مطالعہ کے بعد وہ کتاب لکھی جو حسب ذیل نام سے عمومی شہرت حاصل کر چکی ہے :

Printed page