Al-Risala · January 1989
الٹا نتیجہ
Al-Risala, January 1989, p. 42
By Maulana Wahiduddin Khan
بابری مسجد کے نام پر اٹھائی جانے والی تحریک مکمل طور پر الٹا نتیجہ برآمد کرنے والی ثابت ہوئی اس کا خطرناک نتیجہ نکلا ہے کہ ہندوؤں کے کٹر عناصر پہلے سے زیادہ طاقت ور ہو کر باہم متحد ہو گئے ہیں اور مسلمانوں کے لئے سنگین ترین خطرہ کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
۱۳ نومبر ۱۹۸۸ء کا واقعہ ہے۔ میں بھوپال ایئر پورٹ پر دہلی کی فلائٹ کا انتظار کر رہا تھا۔ کے ایک باشندہ مسٹر راج تیواری (عمر ۵۵ سال) نے اپنا ایک ذاتی تجربہ مجھے بتایا۔ وہ بزنس کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھیں ۲۲ اگست ۱۹۸۸ء کو ویسٹ بنگال کے شہر بانکورا (Bankura) جانا پڑا۔ وہاں وہ پشپک ہوٹل میں ٹھہرے، اس کے بغل میں ایک مندر تھا۔ انھوں نے دیکھا کہ مندر کے اوپر ایک بورڈ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے :