Good Marning! Are you O.K.?
Al-Risala, October 1989, p. 15
By Maulana Wahiduddin Khan
اگر گھر کی طرف سے جواب میں ہاں (Yes) سنائی دے تو کمپیوٹر سمجھ لیتا ہے کہ گھر کا آدمی خیریت اور اگر گھر کی طرف سے کوئی جواب نہ ملے تو کمپیوٹر فوراً پولیس کو اطلاع دے دیتا ہے۔ اتنی مکمل ہوتی ہے کہ پولیس چند منٹ میں اس کے گھر پہنچ جاتی ہے اور اس کو ضروری مدد پہنچاتی ہے۔ اوساگ (Osage) کا ایک شخص کلائیلٹر (Cly de Lytter) جن کی عمر ۶۳ سال ہے ، ایک روز کمپیوٹر نے ان کو ٹیلیفون کیا تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ کمپیوٹر نے فوراً پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے کمپیوٹر کی مدد سے سیکنڈوں کے اندر آدمی کے گھر کا پورا پتہ معلوم کر لیا اور فوراً ایک پولیس پارٹی وہاں پہنچ گئی۔ دروازہ کھولنے کے بعد معلوم ہوا کہ صاحب خانہ جو ذیابیطس کے مریض تھے، وہ کوما کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ چنانچہ انھیں فوراً اسپتال پہنچا کر ان کے علاج کا انتظام کیا گیا۔ اسی طرح ایک بوڑھا آدمی اس وقت بچا لیا گیا جب کہ اس کے دونوں ہاتھ ایک کھڑکی میں پھنس گیے تھے اور وہ ٹیلیفون کرنے یا ٹیلیفون سننے سے معذور ہو گیا تھا۔ (ٹائم، یکم مئی ۱۹۸۹ )