نئے دور کے کنارہ پر
Al-Risala, October 1989, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
امریکہ میں ایک کتاب چھپی ہے ۔ یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو بہت زیادہ دولت مند ہیں۔ میں ۳۰ بڑے بڑے دولت مندوں کے مفصل انٹرویو درج کیے گیے ہیں۔ یہ وہ امریکی سرمایہ دار ہیں جن کا سرمایہ ۱۹۸۰ء کے اندازہ کے مطابق ۲۲۵ ملین ڈالر تھا۔ کتاب کا نام یہ ہے : The Ultra Rich, by Vance Packard, Little, Brown; 358 pages. ان سرمایہ داروں کے پاس ممکن مسرفانہ خرچ سے بھی زیادہ رقم ہے۔ ان کے پاس اتنے بڑے بڑے مکانات ہیں جن کے اندر ہوائی جہازوں کے اترنے کے لیے رن وے (Runway) تک موجود وغیرہ (ٹائم ۱۳ فروری ۱۹۸۹)
تاہم وہ اپنی دولت سے پریشان ہیں۔ ایک دولت مند نے کہا کہ میرا مکان مجھ کو ایک وسیع قسم کا سر سبز پنجرہ (Verdant cage) معلوم ہوتا ہے۔ ایک اور دولت مند نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر میں اس کو کیا کروں :