نکاح کے بعد
Al-Risala, October 1989, p. 35
By Maulana Wahiduddin Khan
حضرت عبد اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے زیادہ ناپسندیدہ حلال اللہ کے نزدیک طلاق ہے (ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : ابغض الحلال الى الله الطلاق) معاذ بن جبل کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اے معاذ، اللہ نے زمین پر سب سے زیادہ محبوب چیز جو پیدا کی وہ غلام کو آزاد کرنا ہے، اور اللہ نے سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز جو زمین پر پیدا کی وہ طلاق ہے (قال لى رسول الله صلى الله عليه وسلم يا معاذ ، ما خلق الله شيئاً على وجه الارض احب اليه من العتاق- ولا خلق الله شيئاً على وجه الارض البغض اليه من الطلاق) ان روایات سے نکاح و طلاق کے بارہ میں اسلام کا مزاج معلوم ہوتا ہے۔ اسلام میں یہ مطلوب ہے کہ آدمی نکاح سے پہلے تو خوب سوچے ۔ مگر نکاح کے بعد وہ صرف نباہنے کی کوشش کرے ۔ اسلام میں غیر عورت کو بالقصد دیکھنا جائز نہیں۔ مگر مخطوبہ کو دیکھنے کی کھلی اجازت دی گئی۔ دوسری طرف طلاق کو ابغض المباحات قرار گویا نکاح سے پہلے تحقیق کے لیے ممنوعہ حد تک جانے کی اجازت ہے۔ مگر نکاح کے بعد مباح حد کے اندر داخل بھی پسند نہیں ۔