Al-Risala · November 1990

مارکسزم کا خاتمہ

Al-Risala, November 1990, pp. 25–26

By Maulana Wahiduddin Khan

۱۹۵۸ میں راقم الحرفوں نے ایک کتاب لکھی تھی، اس کا ٹائٹل تھا: مارکسزم، تاریخ جس کو رد کر چکی ہے۔ اس وقت لوگوں کو یہ ٹائٹل بڑا عجیب معلوم ہوا تھا، مگر آج ۱۹۹۰ میں ساری دنیا کے اخبارات ورسائل میں ایسے مضامین چھپ رہے ہیں جن کی سرخی اس قسم کی ہوتی ہے : The Collapse of Socialist system Soviet Empire is Crumbling The End of Communist History Marxism is Over Total Failure of Communism Fragmented Empire of the U.S.S.R. ہندوستان ٹائمس (یکم جنوری ۱۹۹۰) نے کسی مغربی اخبار سے ایک کارٹون نقل کیا تھا۔ دکھایا گیا تھا کہ ایک ویران قبرستان ہے۔ اس کے ایک طرف کارل مارکس کی قبر بنائی گئی ہے۔ کے اوپر ایک پتھر لگا ہوا ہے۔ اس پتھر پر جلی حروف میں لکھا ہوا ہے : Marx: Finally buried 1989

اسی طرح ہندوستان کے دوسرے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا (۱۳ مئی ۱۹۹۰) نے اپنے پہلے صفحہ پر ایک کارٹون چھاپا تھا۔ اس میں ایک گلوب ہے جس میں دنیا کا نقشہ بنا ہوا ہے۔ اس گلوب کے سامنے روسی لیڈر مسٹر گورباچیف آتشیں شیشہ (magnifying glass) لئے ہوئے کھڑے ہیں اور اس کے نقشہ میں اپنا ملک تلاش کر رہے ہیں۔ آخر کار وہ اپنی بیوی سے کہہ اٹھتے ہیں کہ رئیسہ، وہ یہاں ہے، میں نے اس کو پالیا، سوویت یونین :

Raisa. It's here! I found it - the Soviet Union!

سوویت یونین میں ہونے والے اس انقلاب کا کریڈٹ ٹائمز میگزین نے میخائیل گورباچیف کو اس نے اپنا شمارہ یکم جنوری ۱۹۹۰ استثنائی طور پر گورباچیف نمبر کے طور پر نکالا ہے اور گورباچیف کو د ہے کی شخصیت (Man of the Decade) قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گورباچیف نے دنیا کو بدل دیا !

Printed page