Al-Risala · November 1990

سائنس کی تصدیق

Al-Risala, November 1990, pp. 31–32

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ زمانہ عقل (reason) کا زمانہ ہے۔ آج کا انسان ہر چیز کو عقل کے معیار پر پرکھ کر اختیار کرنا چاہتا ہے۔ مگر آج کے انسان نے جب موجودہ مذاہب کو عقل کے معیار پر پرکھا تو اس نے پایا کہ تمام مذاہب کی کتابیں غیر عقلی تعلیمات سے بھری ہوئی ہیں۔

مثال کے طور پر بائبل میں زمین پر انسان کے ظہور کی جو تاریخ دی گئی ہے ، اس کے لحاظ سے حساب لگایا جائے تو 1991 میں زمین پر انسان کے ظہور کی مدت ۷۵۵۲ سال ہوگی ۔ سائنسی نقطہ نظر سے انسانی عمر کا تعین مضحکہ خیز ہے ۔ مگر اس قسم کی غیر علمی اور غیر تاریخی باتیں تمام مذہبی کتابوں میں پائی جاتی ہیں ۔

اس میں صرف ایک استثنا ہے اور وہ قرآن کا ہے ۔ قرآن میں اس قسم کی کوئی مثال مطلق طور پر موجود نہیں ۔ اس موضوع پر مختلف کتابیں چھپ چکی ہیں ۔ فرانس کے ڈاکٹر موریس بوکائی (Dr Maurice Bucaille) کی مشہور کتاب (The Bible, the Qur'ān and Science) خاص اسی موضوع پر ہے جو پہلی بار فرانسیسی زبان میں ۱۹۷۶ میں شائع ہوئی تھی ۔ اور اب تک ۱۰ زبانوں میں اس کے ترجمے کئے جا چکے ہیں ۔

اس سلسلہ میں ڈاکٹر بوکائی کی دوسری کتاب ۱۹۸۴ میں پیرس سے شائع ہوئی ہے ۔ پر مشتمل اس کتاب کے انگریزی ایڈیشن کا نام یہ ہے :

Printed page