Al-Risala · February 1990
صبروبرداشت
Al-Risala, February 1990, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
حضرت ابوسعید سعد بن مالک بن سنان الخدری کی ایک روایت ہے جس کو امام بخاری اور امام مسلم دونوں نے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے ۔ اس کا ایک جز یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی شخص کو اللہ کی طرف سے صبر سے زیادہ بہتر اور زیادہ بڑا عطیہ نہیں دیا گیا۔ وَمَا اعطى أحد عطاءً خيراً أو وسع مِن الصَّبرِ صبر تمام کامیابیوں کی کنجی ہے ۔ خواہ اس کا تعلق دنیا کی کامیابی سے ہو یا آخرت کی کامیابی پیغمبر اسلام کی یہ تعلیم اعلیٰ ترین فطری صداقت تھی ۔ چنانچہ وہ ساری دنیا میں مختلف شکلوں میں دہرائی گئی۔ شیخ سعدی شیرازی (۱۲۹۲ - ۱۲۱۳) نے اس کو فارسی زبان میں اس طرح بیان کیا کہ صبر کڑوا ہے ، مگر اس کا پھل میٹھا ہے :