Al-Risala · March 1991

تبدیلی مذہب

Al-Risala, March 1991, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

ٹائمس آف انڈیا (۱۱ اگست ۱۹۹۰) میں صفحہ ۹ پر مسٹر آلوک رائے کا ایک مضمون چھپا ہے۔ عنوان یہ ہے ________ صرف متعصب لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ تبدیلی مذہب کا سبب جبر و تشدد ہوتا ہے : Only bigots feel that conversions follow invasions. مضمون نگار لکھتے ہیں کہ ٹیپو سلطان فلم کے بارہ میں وشو ہندو پریشد نے پر شور مانگ کی تھی کہ اس کی نمائش پر پابندی لگادی جائے۔ اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ ٹیپو سلطان نے اٹھارویں صدی کے مالابار میں بہت سے ہندوؤں کو زبردستی مسلمان بنایا تھا۔

مضمون نگار نے اس مانگ کا مذاق اڑایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ اگر بحث کی خاطر بالفرض یہ مان لیا جائے کہ ٹیپو سلطان نے مالابار کے ہندوؤں کو مسلمان بنایا تھا تو اس جبر و تشدد کے خلاف آواز سب سے پہلے مالابار سے بلند ہونی چاہیے ، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں کے مسلمان یا ہندو کسی نے بھی اس قسم کی آواز نہیں اٹھائی۔

اسی طرح مضمون نگار نے میناکشی پورم کا ذکر کیا ہے۔ میناکشی پورم میں جب کچھ ہریجنوں نے اسلام قبول کیا تو کٹر ہندوؤں نے کہا کہ ان ہریجنوں کو پیسہ دے کر اسلام میں داخل کیا گیا ہے۔ کہتے ہیں کہ بالفرض اگر یہ دعویٰ صحیح ہو تو ان ہندوؤں کے لیے نہایت آسان تدبیر یہ ہے کہ وہ ان مسلمان ہونے والے ہریجنوں کو کچھ زیادہ رقم دے کر دوبارہ انھیں ہندو بنالیں :

Printed page