Al-Risala · March 1991
انطباق کی دو صورتیں
Al-Risala, March 1991, pp. 15–16
By Maulana Wahiduddin Khan
حقیقت یہ ہے کہ زندگی کا راز ایڈ جسٹمنٹ میں ہے نہ کہ ٹکراؤ میں ۔ اختلافی معاملات ، اکثر حالات میں یک طرفہ (unilateral) طریقہ پر حل ہوتے ہیں نہ کہ دوطرفہ (bilateral) طریقہ پر۔ اس یک طرفہ اصول (unilateralism) کے استعمال کی دوصورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ اکثریتی فریق اپنا " ہاتھ " ہٹانے پر راضی ہو جائے ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اقلیتی فریق اس کی ذمہ داری قبول کرے۔ وہ ایسا کرے تو وہ اپنے " ہاتھ " کو سامنے سے ہٹا کر معاملہ کا خاتمہ کر دے گا۔
امریکہ اور جاپان میں جو کچھ میں نے دیکھا، اور دونوں ملکوں کے بارے میں جو کچھ پڑھا، اس کے مطابق، میری رائے ہے کہ امریکہ کی تاریخ میں اقلیتی فریق کے ایڈجسٹمنٹ کی مثال پائی جاتی ہے۔ اکثریتی فریق کے ایڈجسٹمنٹ کی ایک کامیاب مثال ہے۔