A new USSR is emerging
Al-Risala, April 1991, pp. 45–46
By Maulana Wahiduddin Khan
اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خمسینات میں سوویت یونین نے ساری دنیا کو حیرانی میں ڈال دیا جب کہ اس نے اپنا اسپٹنک زمین کے مدار میں داخل کر دیا۔ اس طرح اس نے فوجی طاقت میں امریکہ کی برابری (strategic parity) حاصل کر لی۔ روایتی ہتھیاروں کے اوپر اس کو واضح برتری مگر یہ حیثیت اس کو ایک بے حد مہنگی قیمت پر ملی۔ فوجی برتری حاصل کرنے کی کوشش میں اس نے اپنی اقتصادیات کو برباد کر لیا۔ چنانچہ سوویت یونین اب ۷۰ سالہ اشتراکی بادہ کو اتار رہا ہے اور عام جمہوری انداز پر اپنی اقتصادیات کی نئی تنظیم کرنا چاہتا ہے۔
اگر آپ ایک ملین ڈالر خرچ کرکے، بید کی ایک چھڑی حاصل کریں تو یہ پا نا نہیں ہوگا، وہ کھونے کی بد ترین شکل ہوگی۔ کوئی بڑا اقدام صرف اس وقت بڑا ہے کہ وہ نتیجہ خیز بھی ہو۔ اقدام بظاہر بڑا ہو مگر نتیجہ کے اعتبار سے وہ چھوٹا ہو، وہ اقدام نہیں بلکہ خود کشی کی چھلانگ ہے۔ اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔
روس نے ایک غلط اقدام کیا مگر، سال بعد وہ غلطی کا اعتراف کرکے اس سے لوٹ آیا۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی قیادت ۷۰ سال سے ایک کے بعد ایک غلط اقدام کر رہی ہے ، مگر اب تک اسے غلطی کے اعتراف کی توفیق نہ ہوسکی ۔ کیسے عجیب ہوں گے وہ اصحاب ایمان جو اصحاب الحاد سے بھی کم اعتراف کا حوصلہ رکھتے ہوں۔