Al-Risala · May 1991
خلیج ڈائری
Al-Risala, May 1991, pp. 55–4
By Maulana Wahiduddin Khan
خلیج کی جنگ کے سبق آموز پہلو مولانا وحید الدین خاں مکتبہ الرسالہ ، نئی دہلی
۱۵ جنوری ۱۹۹۱ کے اخبارات یہ خبر لائے کہ آج رات کو گیارہ بج کر انسٹھ منٹ (11.59) پر وہ ڈیڈ لائن ختم ہو جائے گی جو کویت سے عراقی فوج ہٹانے کے لیے اقوام متحدہ نے مقرر کی تھی۔ اس کے بعد فوراً امریکہ کو یہ حق ہو جائے گا کہ وہ عراق پر اپنی پوری طاقت کے ساتھ حملہ کر دے۔ ٹائمز آف انڈیا (۱۵ جنوری) کے ایڈیٹوریل کی سرخی تھی ـــــــــ الٹا شمار صفر پر پہنچنے والا ہے :