ردّ عمل کا نتیجہ
Al-Risala, June 1991, p. 19
By Maulana Wahiduddin Khan
مسٹر جی ڈی۔ برلا (۱۹۸۳-۱۸۹۳) ہندوستان کے عظیم ترین صنعت کار ہونے کے علاوہ آزادی کی جدوجہد میں مہاتما گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔
مسٹر برلا کے اندر قومی آزادی کے خیالات کس طرح پیدا ہوئے ، اس سلسلے میں وہ خود لکھتے ہیں کہ " جب میری عمر سولہ سال تھی ، میں نے کلکتہ میں دلال (broker) کی حیثیت سے اپنا ایک آزاد کاروبار شروع کیا۔ اس طرح میرا ربط انگریزوں سے بڑھا جو اس وقت میرے گاہک یا میرے افسر تھے۔ ان سے ربط کے دوران میں نے ان کے اعلیٰ تجارتی طریقے دیکھے۔ ان کی تنظیمی صلاحیت اور ان کی دوسری بہت سی خصوصیات کا تجربہ ہوا۔ مگر ان کا نسلی غرور میرے لیے ناقابل برداشت تھا۔ مجھے اجازت نہیں تھی کہ میں ان کے آفس میں جانے کے لیے لفٹ استعمال کروں ۔ نہ مجھے اجازت تھی کہ انتظار کے وقت ان کی بنچ پر بیٹھوں۔ (insult) میرے لیے بہت تکلیف دہ تھی۔ اس کے نتیجہ میں میرے اندر سیاست سے دلچسپی پیدا ہوئی جو ۱۹۱۲ سے لے کر آخر تک پوری طرح قائم رہی ۔
ہندوستان ٹائمس (۱۲ جون ۱۹۸۳) کے ایڈیٹر نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ان کی قوم پرستی کا آغاز تھا :