Al-Risala · January 1991

ذہنی انتشار

Al-Risala, January 1991, pp. 29–30

By Maulana Wahiduddin Khan

آج ملک کے تمام ذہن اس معاملے میں سخت سراسیمہ ہیں۔ وہ محسوس کر رہے ہیں کہ ملک بد ترین تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ مگر جب وہ مسئلہ کا حل معلوم کرنا چاہتے ہیں تو عملی اعتبار سے انھیں کوئی بھی ممکن حل نظر نہیں آتا۔ مسٹر خوشونت سنگھ نے ہندستان ٹائمس (۳ نومبر ۱۹۹۰) میں قوم کی موجودہ حالت (state of the nation) پر ایک نوٹ شائع کیا ہے۔ اس میں وہ ملک کے موجودہ حالات اور اس پر اپنی گہری تشویش کا ذکر کرتے ہوئے آخر میں لکھتے ہیں کہ مجھے افسوس ہے کہ میں قارئین کو

مایوس کر رہا ہوں جو مجھ سے کوئی مثبت تجویز سننے کے امیدوار ہوں گے۔ مستقبل کے بارہ میں میرا ذہن بھی اتنا ہی منتشر ہے جتنا کسی دوسرے شخص کا :

Printed page