Al-Risala · August 1991

ائجنسی الرساله

Al-Risala, August 1991, p. 50

By Maulana Wahiduddin Khan

ماہنامہ الرساله ایک وقت اردو ، ہندی اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اردو الرساله کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے۔ ہندی اور انگریزی الرساله کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے۔ الرساله کے تعمیری اور دعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ائجنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں۔ ائجنسی گویا الرساله کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہنچانے کا ایک بہترین درمیانی وسیلہ ہے۔

الرساله (اردو) کی ائجنسی لینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح الرساله (ہندی اور انگریزی) کی ائجنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کار نبوت ہے اور ملت کے اوپر سب سے بڑا فریضہ ہے۔

Printed page