Al-Risala · October 1991

Bertrand Russell, Why I am not a Christian, p. 9

Al-Risala, October 1991, p. 24

By Maulana Wahiduddin Khan

حقیقت یہ ہے کہ اصولی اعتبار سے ، قرآن کے استدلال اور سائنس کے استدلال میں کوئی فرق تمام سائنسی نظریات میں معلوم سے نامعلوم پر دلیل قائم کی جاتی ہے ۔ اسی طرح قرآن میں بھی معلوم سے نامعلوم یا شہود سے غیب پر دلیل قائم کی گئی ہے ۔ قرآن کا طریق استدلال بھی اتنا ہی سائنٹفک ہے جتنا علوم مادی کا استدلال ۔

اسلامی فلسفہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے خالص سائنٹفک فلسفہ ہے ۔ جو لوگ سائنٹفک فلسفہ کو مانتے ہوں ، ان کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ اسلامی فلسفہ کی معقولیت (validity) کو پوری طرح تسلیم کر لیں ۔ خالص علمی اعتبار سے ، اس موقف کے سوا کوئی اور موقف انسان کے لیے درست نہیں ۔

قرآنی فلسفہ اور سائنسی فلسفہ میں اصل فرق مقدمات کی ترتیب کا ہے نہ کہ ثانوی عقلیت اور ابتدائی عقلیت کا ۔ موجودہ دنیا میں انسان کے لیے عملاً ایک ہی طریق استدلال ممکن ہے ، اور قرآن اور سائنس دونوں کا طریق استدلال بنیادی طور پر یہی ہے ۔

حیاتِ بشری کا ربانی طریقہ صفحات ۲۲۴ قیمت ۳۵ روپیہ

Printed page