Al-Risala · November 1991

فہرست آرزو

Al-Risala, November 1991, p. 9

By Maulana Wahiduddin Khan

کلیری سمپسن (Cleary Simpson) امریکہ کی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد وہ مختلف قسم کے وقتی جاب کرتی رہیں۔ یہاں تک کہ ان کی تمناؤں کے مطابق ، ان کو امریکہ کے ٹائم میگزین میں اپنی پسند کا کام مل گیا۔ اس وقت وہ ٹائم کے نیویارک کے دفتر میں ڈائریکٹر (Advertising Sales Director) ہیں ۔

ٹائم کے شمارہ ۵ اگست ۱۹۹۱ (صفحہ 4) میں مذکورہ خاتون کا ہنستا ہوا پر ابہتاج فوٹو چھپا ہے۔ وہ اس عہدہ کے ملنے پر انتہائی خوش ہیں۔ تصویر کے نیچے ان کا پرمسرت تاثر ان لفظوں میں درج ہے ۔ ٹائم کے لیے کام کرنا ہمیشہ سے میری فہرست آرزو پر تھا ۔

Printed page