Al-Risala · April 1992

Transfer of seat from God to man.

Al-Risala, April 1992, p. 56

By Maulana Wahiduddin Khan

ایمان در اصل اسی انا کی قربانی کا نام ہے۔ مومن اپنی انا کو دفن کر کے خارجی حقیقت کا اعتراف کرتا ہے۔ وہ اس کے لیے راضی ہوتا ہے کہ اس کے اپنے لیے عبد کی سیٹ ہو اور خدا کے لیے معبود کی سیٹ۔ وہ خدا کے پیغمبر کو پیغمبر کا مقام دے اور خود اپنے لیے غیر پیغمبر کے مقام کو وہ صرف خدا کے دین کو دین کا درجہ دے اور خود دین وضع کرنے کے حق سے مکمل طور پر دست بردار ہو جائے ۔

اس قسم کا ایک فیصلہ زبردست فکری انقلاب کے بعد ممکن ہوتا ہے۔ ایسا آدمی معرفت کا خصوصی ذائقہ چکھتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو وہ اس خصوصی قربانی کے لیے بھی آمادہ نہ ہو سکے۔

Printed page