ضروری دعوتی پروگرام
Al-Risala, April 1992, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
۱ قرآن و حدیث اور سیرت کے ترجمے تمام زبانوں میں شائع کر کے عالمی سطح پر پھیلانا۔ یہ ترجمہ صحیح اور معیاری زبان میں ہوں۔
۲ جدید عصری اسلوب میں اسلامی لٹریچر ہر زبان میں تیار کرنا اور ان کو وسیع پیمانہ پر پھیلانا۔ اس لٹریچر کو مثبت اور موضوعی انداز میں ہونا چاہئے۔
۳ ایسے اجتماعات منعقد کرنا جن میں غیر مسلموں کو بھی شریک کیا گیا ہو۔ ان اجتماعات میں صرف دعوتی کلام کیا جائے۔ اقوامِ عالم کی عداوتوں اور سازشوں پر شکایات و احتجاج سے آخری حد تک پرہیز
۴ ایسے ادارے کا قیام جہاں مسلم نوجوانوں کو دعوتی انداز میں تربیت دی جائے اور ان کو داعی کی حیثیت سے زندہ رہنے کے لئے تیار کیا جائے۔
۵ دعوتی میدان میں کام کرنے والوں کا سالانہ یا اس سے کم مدت میں اجتماع کیا جائے تاکہ ایک کے مشورہ اور تجربہ سے دوسرے کو فائدہ پہنچ سکے۔
۶ مسلمانوں میں دعوتی ذہن اور تعمیری طرز فکر پیدا کرنے کے لئے مستقل جرائد مختلف زبانوں میں ان جرائد کو مؤثر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو ہر قسم کی غیر دعوتی مباحث سے یکسر پاک رکھا جائے۔