Al-Risala · May 1992
دین اسلام
Al-Risala, May 1992, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام کائنات کا دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جب کائنات کو پیدا کیا تو اسی وقت یہ مقدر کر دیا کہ کائنات کا دین اسلام ہوگا۔ وہ کامل طور پر اللہ کی اطاعت اور سپردگی کے راستہ پر چلے گی۔ وہ ادنیٰ درجہ میں بھی اس کی مرضی سے انحراف نہیں کرے گی۔
اس کے بعد جب اللہ نے انسان کو پیدا کر کے زمین پر بسایا تو اس کو بھی یہی حکم دیا کہ وہ پوری طرح اللہ کا فرماں بردار رہ کر دنیا میں زندگی گزارے۔ اللہ کی کامل اطاعت ہی کائنات کا مذہب ہے اور اللہ کی کامل اطاعت ہی انسان کا مذہب بھی :
Submission to God is the only religion for both: