بڑا ظرف
Al-Risala, August 1992, p. 22
By Maulana Wahiduddin Khan
لنڈن جسن (Lyndon B. Johnson) امریکہ کا ۳۶ واں پریذیڈنٹ تھا۔ وہ ۱۹۰۸ میں پیدا ہوا، ۱۹۷۳ء میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ امریکہ کو عظیم سماج (Great Society) بنائے۔ اس کے لیے اس نے مختلف اقدامات کیے۔ انہی میں سے ایک ہجرت (immigration) کے قانون میں تبدیلی بھی رہے۔
جانسن نے سب سے زیادہ اہمیت علم اور تعلیم کو دی۔ اس کا کہنا تھا کہ امریکہ کے مستقبل کے بارہ میں ہماری جو امیدیں ہیں ان اس میں سب سے زیادہ بنیادی اہمیت علم کو ہے : Learning is the basic to our hopes for America. امریکہ بیرونی دماغوں کا استقبال کرتا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں جانسن سے پہلے ایک رکاوٹ امریکہ میں سفید فام ماہرین کے داخلہ کے لیے نرم قوانین تھے۔ مگر سیاہ فام ماہرین کے داخلہ کے سلسلہ میں سخت قسم کے قواعد و ضوابط تھے۔ اس کی وجہ سے امریکہ اپنے ترقیاتی عمل میں سیاہ فام ماہرین کو زیادہ استعمال نہیں کر پاتا تھا۔
لنڈن جانسن نے اقتدار میں آنے کے بعد ۱۹۶۵ میں امریکہ کے قانون ہجرت میں تبدیلی اس نے سیاہ فام کے داخلہ سے تمام قانونی پابندیاں اٹھا لیں۔ اس نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مہارت کی ضرورت ہے، ہمیں ان کے چمڑے کی ضرورت نہیں :