اجتماع
Al-Risala, August 1992, p. 50
By Maulana Wahiduddin Khan
پچھلے اعلان کے مطابق ، یہ طے کیا گیا ہے کہ کل ہند بنیاد پر ایک عام اجتماع کیا جائے ۔ یہ اجتماع ان شاء اللہ ۲۲ - ۲۳ - ۲۴ اکتوبر ۱۹۹۲ کو ہندوستان کے تاریخی شہر بھوپال میں ہوگا۔ اس اجتماع میں اسلامی مرکز اور الرسالہ مشن سے اتفاق رکھنے والے علماء، ، مدارس عربیہ اور غیر عربیہ کے فارغین اور عام اہلِ علم و فکر حضرات شرکت کریں گے ۔ اجتماع کی کارروائی ان شاء اللہ۲۲ اکتوبر ، جمعرات کی شام کو شروع ہوگی اور ۲۴ اکتوبر سنیچر کی دوپہر تک ختم ہو جائے گی ۔
اس سلسلہ میں انفرادی دعوت نامے جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔ جو لوگ الرسالہ مشن سے اتفاق رکھتے ہیں وہ اسی اعلان کو کافی سمجھیں اور مقرر وقت پر بھوپال پہنچنے کی کوشش کریں ۔
مزید تفصیلات (متعین مقام ، پتہ اور پرو گرام وغیرہ) انشاء اللہ آئندہ ماہ الرسالہ میں شائع کر دی جائیں گی ۔