اجتماع
Al-Risala, November 1992
By Maulana Wahiduddin Khan
پچھلے اعلان کے مطابق، الرسالہ مشن اور اسلامی مرکز کے مقصد سے اتفاق رکھنے والوں کا دوسرا کل ہند اجتماع انشاء اللہ ہندوستان کے تاریخی شہر بھوپال (مدھیہ پردیش) میں ہوگا ۔ انشاء اللہ اس میں صدر اسلامی مرکز شرکت کریں گے۔ اور مشن سے تعلق رکھنے والے دوسرے اکثر اشخاص شریک ہوں گے۔
اجتماع کی کارروائی انشاء اللہ بھوپال کی مشہور مسجد صوفیہ میں ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۲ کو بروز جمعرات دوپہر کے وقت شروع ہوگی۔ اور ۴ اکتوبر بروز سنیچر نماز ظہر کے بعد ختم ہو جائے گی۔ براہ کرم ۲۲ اکتوبر کو دوپہر سے پہلے صوفیہ مسجد (بھوپال) میں پہنچ جائیں۔ اس سلسلہ میں انفرادی دعوت نامے جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔ جو لوگ الرسالہ مشن سے وابستہ ہیں اور اس سے اتفاق رکھتے ہیں وہ اس اعلان کو کافی سمجھیں اور مقررہ وقت پر بھوپال پہنچنے کی کوشش کریں۔ صوفیہ مسجد بھوپال کے محلہ احمد آباد میں واقع ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے مسجد صوفیہ کا فاصلہ تین میل ہے۔ اسٹیشن سے بذریعہ بس آنے والے لوگ اسپتال کے بس اسٹاپ پر اتریں۔ انشاء اللہ گاڑی کا انتظام بھی رہے گا۔
جو لوگ اجتماع میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنے اپنے مقام سے انفرادی یا اجتماعی طور پر اپنی آمد کی اطلاع ناظم اجتماع بھوپال کو روانہ کر دیں تاکہ انتظامات میں آسانی ہو۔ پہلے خط لکھ چکے ہیں وہ بھی ازراہ کرم دوبارہ ذیل کے پتے پر اطلاعی کارڈ بھیج کر اپنی تعداد سے مطلع فرمائیں۔ اجتماع میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے تمام حضرات کی طرف سے پیشگی اطلاع کا ملنا بہت اطلاع بھیجنے کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر یہ ہے :