Al-Risala · December 1992

الرساله فارم

Al-Risala, December 1992, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

۲۳ اکتوبر ۱۹۹۲ء کو بھوپال میں علماء اور دانشوروں کا کل ہند اجتماع ہوا۔ اس اجتماع میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ الرساله مشن کے تحت ایک الرسالہ فورم قائم کیا جائے۔ اس کا مرکز دہلی میں ہو اور اس کی شاخیں ملک کے ہر شہر اور قصبہ میں قائم کی جائیں۔ الرساله فورم ایک غیر سیاسی فورم ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تعمیری مزاج اور صحت مند سوچ رکھنے والوں کا حلقہ بنایا وہ ہر مسئلہ میں مثبت اقدامات کر کے یہ کوشش کریں کہ اجتماعی معاملات میں ٹکراؤ نہ ہو اور پر امن دائرہ میں مسئلہ کو حل کیا جا سکے ۔

اس نمائندہ اجتماع نے تمام تعمیر پسند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر مقام پر فورم بنائے اور مرکز دہلی سے اس کا الحاق کر کے اپنے اپنے یہاں یہ کام عملی طور پر شروع کر دیں۔ حسب ذیل دائروں میں کام کرے گا۔

دین حق کو حکمت اور موعظت حسنہ کے ذریعہ موثر اسلوب میں عام لوگوں تک پہنچانا۔ لوگوں میں اخلاقی بیداری لانا اور انسانیت دوستی کا مزاج پیدا کرنا لوگوں کو صد فی صد تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کرنا۔

معاشی حالت کو درست کرنے کی تدبیر اختیار کرنا۔

لوگوں میں یہ مزاج پیدا کرنا کہ وہ اختلاف کے باوجود متحد ہو کر رہ سکیں۔ باہمی جھگڑوں کو سمجھا بجھا کر ختم کرنا۔

اپنے پڑوسیوں اور ہم وطنوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کی تربیت کرنا۔ فضول خرچی کو رو کنا اور سادہ زندگی کو رواج دینا۔

احتجاجی سیاست کے بجائے تعمیری سیاست کو فروغ دینا۔

ہند و مسلم تعلقات کو بڑھانا اور باہمی اشتراک کی صورتیں اختیار کرنا۔ فرقہ وارانہ مسائل میں جذباتی قیادت کی جگہ حقیقت پسندانہ قیادت وجود میں لانا۔ اور پریس اور پلیٹ فورم کی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی کو نیا تعمیری رخ دینا۔

Printed page