Al-Risala · September 1993

علماء کنونشن

Al-Risala, September 1993, p. 2

By Maulana Wahiduddin Khan

اس وقت شدید ترین ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں میل ملاپ کی فضا پیدا کی جائے اور لوگوں کو اس پر آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے نزاعی معاملات کو امن کے دائرہ میں رہ کر حل کریں۔

اس مقصد کے لیے طے کیا گیا ہے کہ بمبئی میں اکتوبر یا نومبر ۱۹۹۳ میں علماء کا آل انڈیا ایک روزہ کنونشن منعقد کیا جائے۔ اس کنونشن کا مقصد یہ ہوگا کہ علماء کے پلیٹ فارم سے اہل ملک کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً امن اور یک جہتی کا پیغام دیا جائے اور اس سلسلہ میں ایک عملی پروگرام وضع کیا جائے ۔

کنونشن میں شرکت کرنے والے حضرات کو انشاء اللہ بذریعہ ٹرین آمد و رفت کا کرایہ پیش کیا جائے گا اور دوران اجتماع ایک دن کے لیے بمبئی میں قیام و طعام کا

جو لوگ مذکورہ مقصد سے اتفاق رکھتے ہوں اور اس کنونشن میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ براہ کرم بذریعہ ڈاک ہمیں مطلع فرمائیں۔ اس کنونشن میں صرف وہ علماء اور مدارس عربیہ کے فارغین شریک ہوں گے جن کو ہماری طرف سے پیشگی دعوت نامہ وصول ہو جائے۔

Printed page