A dark day, a black day, a day of shame.
Al-Risala, January 1993, p. 7
By Maulana Wahiduddin Khan
ہر حالات تقریباً یقینی معلوم ہوتا ہے کہ ہندوانتہا پسندی کی سخت حوصلہ شکنی ہوگی اور ایک عرصہ کے لیے وہ خود ہندوؤں کے درمیان بے زمین ہو کر رہ جائے گی۔
جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے، ان کے لیے اب بہترین روش یہ ہے کہ وہ ماضی کی طرف نہ دیکھیں، وہ صرف مستقبل کی طرف دیکھیں ۔ ۶ دسمبر کے بعد پیش آنے والی صورت حال کو وہ اپنے لیے تعمیر و استحکام کے وقفہ کے طور پر استعمال کریں۔
داخلی تعمیر کے پہلو سے اس ملک میں مسلمانوں کے لیے کرنے کے بہت کام ہیں۔ مسلمانوں کو اپنے اندر دینی اور اخلاقی بیداری لانا ہے۔ انہیں اسلام کا پیغام دوسروں تک پہنچانے کے لیے محنت کرنا ہے۔ مسلم نسلوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ بنانا ہے۔ اور صنعت میں آگے بڑھنا ہے۔ انھیں اپنے موجودہ ملی اور اسلامی اداروں کو ترقی کی طرف لے انھیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔