Al-Risala · February 1993

مسجد کی عظمت

Al-Risala, February 1993, pp. 24–25

By Maulana Wahiduddin Khan

مسجدِ خدائے برتر کی عظمت کا مقام ہے۔ اس نسبت کے مسجد کے اندر ایک فاتحانہ شان پیدا کر دی ہے۔ حتیٰ کہ مسجد اپنی نگہبان آپ بن جاتی ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب بھی کسی مسجد کو نقصان پہنچایا تو جلد یا بدیر مسجد خود اسی کے اوپر غالب آگئی۔ یہاں تک کہ مسجد کو نقصان پہنچانے والوں ہی نے مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا۔

اس سلسلہ کا ایک نمایاں واقعہ وہ ہے جو عباسی سلطنت کی تباہی (۱۲۵۸ء) کے بعد یہاں ہم ایک عرب محقق کے الفاظ نقل کریں گے۔ انھوں نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے زبردست طور پر لکھا ہے :

وهاجم المغول عالم الاسلام من الشرق، وخربوا البلاد واهلكوا العباد، ولكنهم لم ينتصروا على الاسلام، بل هز منهم الاسلام وغزا قلوبهم، وفي نفس المساجد التي خربها المغول في طريقهم من سمرقند الى حلب وجعلوا معظمها اطلالا ركع المغولي المغلوب على امره وسجد للواحد القهار تحت سقوف المساجد، وقام احفاد هولاكو باعادة بناء المساجد وفيما صلوا وتحولوا الى بشر مسلمين، ولم يلبثوا ان خرجوا هم انفسهم مجاهدين في سبيل الاسلام حاملين رايته مدافعين اعدائه، وسائرين باسمه في معارج الرقى والعمران ( ڈاکٹر حسین مؤنس، المساجد، المجلس الوطني للثقافة والفنون والآداب ، کویت ۱۹۸۱ء، صفحہ ۶۲) مشرق سے منگولوں نے عالمِ اسلام پر یلغار کی۔ انھوں نے شہروں کو تباہ کیا اور انسانوں کو ہلاک کیا۔ مگر وہ اسلام پر فتح نہیں پا سکے۔ بلکہ اسلام نے انھیں شکست دی اور ان کے دلوں کو مفتوح کر لیا۔ مسجدیں جن کو سمرقند سے لے کر حلب تک کے راستے میں منگولوں نے ڈھا دیا تھا اور ان میں سے بیشتر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا تھا، بالآخر انھیں مسجدوں کو ہلاکو کے پوتوں نے دوبارہ تعمیر کیا۔ کی چھتوں کے نیچے انھوں نے عاجزانہ طور پر خدائے واحد و قہار کے آگے سجدہ کیا۔ وہ سب بالآخر مسلمان بن گئے۔ اور اسلام کا پرچم لے کر اس کی راہ میں جہاد کے لیے نکل پڑے۔ انھوں نے اسلام کے دشمنوں کا دفاع کیا۔ اور اس کے ذریعہ ترقی و تمدن کے اعلیٰ مراحل طے کیے (صفحہ ۲۲)

اس طرح کے واقعات بتاتے ہیں کہ مسجد کے ساتھ خدا کی خاص نصرت ہوتی ہے۔ حتی کہ مسجد اپنی نگہبان آپ بن جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مسجد کا معاملہ سورج جیسا ہے۔ بادل سورج کو وقتی طور پر ڈھانپ سکتا ہے، مگر بادل سورج کی روشنی کو بجھا نہیں سکتا۔ اسی طرح کوئی شخص یا گروہ وقتی طور پر مسجد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، مگر وہ مستقل طور پر مسجد کا خاتمہ نہیں کر سکتا۔ مسجد وہ مقام ہے جس کو خدا اور ند ذوالجلال کی نسبت حاصل ہو جاتی ہے۔ اور کون ہے جو ایسے مقام کو مٹا دے جس کو خداوند ذوالجلال کی نسبت حاصل ہو۔

زر تعاون الرسالة ہندوستان کے لیے ایک سال کے لیے دو سال ،، تین سال ،، پانچ سال ،، خصوصی تعاون (سالانہ)

بیرونی ممالک کے لیے بحری ڈاک ہوائی ڈاک $ 10/£5 $ 20/£10 $ 18/£8 $ 35/£18 $ 25/£12 $ 50/£25 $ 40/£18 $ 80/£40

Printed page