Al-Risala · May 1994

ایک سفر

Al-Risala, May 1994, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

لاہور کے سفر کی بات بہت عرصہ سے چل رہی تھی۔ لاہور میں اسلام پسند نوجوانوں کا ایک حلقہ اس کی طرف سے مجھے سفر کی دعوت دی گئی۔ اس سلسلہ میں ۸۸۔ ۱۹۸۷ میں جناب نعیم بلوچ صاحب سے خط و کتابت ہوتی رہی۔ مگر کوئی قطعی پروگرام نہ بن سکا۔ آخر کار جناب کرامت اللہ شیخ صاحب کی دعوت پر پروگرام طے ہوگیا۔ خط اور ٹیلیفون کے ذریعہ تفصیلات کی بات تبادلہ یہاں تک کہ طے پا گیا کہ میں ۱۹ ستمبر کو لاہور پہنچوں۔

۱۹ ستمبر ۱۹۹۱ کی سہ پہر کو میں دہلی سے لاہور کے لئے روانہ ہوا۔ آج کے ٹائمس آف انڈیا (۱۹ ستمبر) کے صفحہ اول پر وزیر اعظم ہند مسٹر نرسمہا راؤ کا ایک بیان چھپا تھا۔ اس کی سرخی یہ تھی_ پاکستان سے معاملہ کرنے کے لئے تیار رہو:

Printed page