Al-Risala · December 1994
Captain Islam is in command.
Al-Risala, December 1994, p. 50
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک لمحہ کے لیے احساس ہوا کہ "اسلام" نے اچانک ظاہر ہو کر دوبارہ وقت کی زمام کارسنبھال لی مگر جب دوبارہ اعلان ہوا تو معلوم ہوا کہ اناؤنسر نے کیپٹن اسلام نہیں کہا تھا بلکہ کیپٹن او سوال کہا تھا ۔ میں نے سوچا کہ "مسٹر اسلام" کو کمانڈنگ حیثیت میں لانا کوئی اعلان کا معاملہ نہیں ، یہ تاریخی عوامل میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا معاملہ ہے۔ جب تک تاریخ میں تبدیلی پیدا نہ ہو اس وقت تک قیادت میں تبدیلی پیدا ہونے کا بھی کوئی امکان نہیں۔ دہلی پہنچ کر شہر کے لیے روانہ ہوا۔ ایک مقام پر لال بتی کی بنا پر گاڑی رکی۔ سڑک کے کنارے لکھا ہوا تھا ۔ اسٹاپ لائن کو پار نہ کیجیے :