Al-Risala · March 1995

نادر چیز

Al-Risala, March 1995, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

ٹامس کارلائل (Thomas Carlyle) نے کہا ہے کہ ایک اچھی لکھی ہوئی سوانح حیات اتنی ہی نادر ہے جتنا کہ ایک اچھی گزاری ہوئی زندگی ؛

A well-written life is almost as rare as a well-spent life. ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں نہ ایک معیاری زندگی گزار نا ممکن ہے اور نہ ایک معیاری سوانح موجودہ محدود دنیا کے حالات اس میں مانع ہیں کہ کوئی شخص معیاری زندگی گزار سکے ۔ اسی طرح موجودہ زبانوں کی وسعت اس سے بہت کم ہے کہ کوئی شخص معیاری انداز پر ایک سوانح حیات مرتب کر سکے۔

میرا اپنا تجربہ یہ ہے کہ میں نے اپنی سوانح حیات لکھنے کی کوشش کی۔ مگر بار بار لکھنا شروع کیا اور بار بار ترک کیا۔ جب بھی میں نے اس کا کوئی باب یا اس کا کوئی صفحہ لکھا تو آخر میں مجھے محسوس ہوا کہ اصل بات تو اس میں لکھنے سے رہ گئی۔

حقیقت یہ ہے کہ ہمارے الفاظ کسی واقعہ کو بیان کرنے کے لئے انتہائی حد تک ناکافی وہ اتنے ناکافی ہیں کہ آدمی خود اپنے حالات زندگی بھی نہیں لکھ سکتا۔ وہ دوسروں کے بارہ میں کیا یہ انسانی محدودیت کا بڑا عجیب ثبوت ہے۔

بعض لوگ ایک کتاب لکھتے ہیں اور اس پر ناز کرتے ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک قابل ذکر اور قابل قدر کارنامہ انجام دیا۔ وہ کہہ اٹھتے ہیں کہ :

Printed page