Pakistan rule the world with a flawless display.
Al-Risala, May 1995, p. 11
By Maulana Wahiduddin Khan
اس سلسلہ میں ہندوستان کے مشہور کھلاڑی مسٹر منوج پر بھاکر کا انٹرویو اخباروں میں شائع ہوا اس کو ویڈیو میگزین اسپورٹس چینل (Sports Channel) نے ریکارڈ کیا تھا۔ مسٹر پر بھاکر
India needed an Imran Khan-like captain to motivate the team. I think there should be some gap like age between the team and captain. You can see the way Imran is doing his job. He is marvellous. We need that type of captain who can be a good leader. That is what we need. Otherwise we have the best team. انڈیا کو عمران خاں جیسے ایک کپتان کی ضرورت ہے جو ہماری ٹیم کو متحرک کرے۔ میرا خیال ہے کہ ٹیم اور کپتان میں عمر کی طرح کچھ فرق ہونا چاہئے ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عمران کس طرح اپنا کام کر رہے ہیں۔ وہ ایک حیرت انگیز شخص ہیں۔ ہم کو اسی قسم کے کپتان کی ضرورت ہے جو ایک اچھا قائد بن سکے۔ یہ ہے وہ چیز جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔ ورنہ ہمارے پاس بہترین ٹیم ہے۔ (ٹائمز آف انڈیا ، ہندوستان ٹائمز ۲۶ مارچ ۱۹۹۲)
انسان کمال کو پسند کرتا ہے۔ کوئی شخص کمال کا مظاہرہ کرے تو دیکھنے والا اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ کمال موافقت اور مخالفت سے بلند ہو کر اپنے آپ کو منوا لیتا ہے۔ کسی بھی میدان میں اگر آپ کمال پیدا کر لیں تو انسان آپ کی قدر دانی اور اعتراف پر مجبور ہو جائے گا، خواہ بظاہر آپ غیر قوم کے فرد کیوں نہ ہوں۔