تنگی میں آسانی
Al-Risala, September 1995, p. 3
By Maulana Wahiduddin Khan
فتح مکہ کا واقعہ ۸ھ میں پیش آیا۔ اس کے بعد آپ نے صحابہ کرام کے ساتھ مکہ سے طائف کا سفر فرمایا۔ اس سفر میں جو واقعات پیش آئے، ان میں سے ایک واقعہ یہ تھا: قال ابن اسحاق: ثم سلك في طريق يقال لها پھر آپ ایک راستہ میں چلے جس کو تنگ راستہ الضيقة. فلما توجه رسول الله صلى الله کہا جاتا تھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عليه وسلم سأل عن اسمها، فقال ما اسم طرف متوجہ ہوئے تو آپ نے اس کا نام پوچھا۔ هذه الطريق. فقيل الضيقه. فقال: بل کہا گیا کہ اس کا نام تنگ راستہ ہے۔ هى اليسرى (البداية والنهاية لابن کثیر ۴/ ۳۲۶) . فرمایا کہ نہیں، یہ آسان راستہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا مطلب یہ تھا کہ وہ تنگ ہے مگر بند تو بظاہر اگر چہ یہ راستہ تنگ دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن اگر ہمت اور احتیاط سے کام لیں تو یقیناً ہم اس سے گزر سکتے ہیں۔ پھر تنگی کے باوجود اگر وہ ہمارے لیے رکاوٹ نہیں تو ہم اس کو تنگ کیوں کہیں، کیوں نہ ہم اس کو آسان کہیں، کیوں کہ اصل مقصد گزرنا ہے اور وہ اب بھی ہمیں حاصل ہے۔ یہ واقعہ اس طرح کے معاملات میں مومن کے مزاج کو بتاتا ہے۔ مومن چیزوں کو ان کے ظاہر کے اعتبار سے نہیں دیکھتا بلکہ چیزوں کو ان کے باطن کے اعتبار سے دیکھتا ہے۔ کے تاریک پہلو کو نظر انداز کر دیتا ہے اور صرف اس کے روشن پہلو پر اپنی تمام توجہ لگا دیتا ہے۔ مومن کیا ہے کو نہیں دیکھتا، وہ ہمیشہ یہ دیکھتا ہے کہ کیا ہو سکتا ہے۔ مومن ناموافق پہلو کو اہمیت وہ صرف موافق پہلو پر اپنی ساری نظریں جما دیتا ہے۔
مومن منفی سوچ سے مکمل طور پر پاک ہوتا ہے۔ اس کی سوچ تمام تر مثبت سوچ ہوتی ہے۔ مومن کی شخصیت کو بتانے کے لئے اگر نفسیاتی اصطلاح استعمال کی جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ مومن ایک مثبت مفکر (positive thinker) ہوتا ہے۔ یعنی مثبت ذہن رکھنے والا انسان۔ مومن کی یہ صفت اس کو بے پناہ بنا دیتی ہے۔ اس کے لئے رکاوٹیں بھی زینہ بن جاتی ہیں۔ تنگ راستہ بھی اس کے لئے کشادہ راستہ بن جاتا ہے۔