Al-Risala · January 1995

Gorbachov is back

Al-Risala, January 1995, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

ہندوستان ٹائمس (۲۵ اگست ۱۹۹۱) میں لاس اینجلس ٹائمس کے نامہ نگار مقیم ماسکو ڈیویڈرینک (David Remnick) کی رپورٹ چھپی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورباچوف کے خلاف بغاو ت کا خاص لیڈر کے جی بی کا چیف ولادیمیر کرایو چکون (Vladimir Kryuchkov) تھا۔ برسوں کے دوران اس نے گورباچوف کا مکمل اعتماد کر لیا تھا۔ اور پھر وہی تھا جس نے گورباچوف کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش کی قیادت کی :

For years, he had won Gorbachev's absolute trust, and then he led the plot to overthrow him. (p. 16)

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی ذمہ دار کے خلاف جو لوگ بغاوت کرتے ہیں وہ اس کے انتہائی قریبی افراد ہوتے ہیں۔ اس کا راز منافقت ہے۔ منافق افراد مصنوعی طور پر وفاداری ظاہر کر کے قریب ہو جاتے پہلے وہ وفاداری دکھا کر جگہ حاصل کرتے ہیں۔ پھر جب دیکھتے ہیں کہ اب بغاوت کرنے میں فائدہ ہے تو بغاوت کا جھنڈا لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ابتدائی مرحلہ میں ان کا کیس موقع پرستی کا کیس ہوتا ہے اور آخری مرحلہ میں ان کا کیس سرکشی کا کیس۔ منافقین کی یہ قسم تاریخ کے ہر دور میں پائی گئی ہے اور آج بھی پائی جاتی ہے۔

Printed page