Al-Risala · September 1995
یکساں سول کوڈ
Al-Risala, September 1995, p. 2
By Maulana Wahiduddin Khan
یکساں سول کوڈ کا تصور آزادی (۱۹۴۷) کے پہلے سے ہندوستان میں چلا آرہا ہے۔ مگر اب وہ زیادہ تر دستور ہند کا مسئلہ بن گیا ہے۔ کیوں کہ آزادی کے بعد ملک کا جو دستور بنا اس میں یونیفارم سول کوڈ کے نام سے اس کی بھی ایک باقاعدہ دفعہ شامل کر دی گئی۔ یہ دستور کی دفعہ ۴۴ ہے جو اس کے رہنما اصولوں کے تحت درج کی گئی ہے۔