Parrocehia S. Giovanni B. alla Creta
Al-Risala, October 1995, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
ان کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ اپنے یہاں ایک خطاب رکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کے عیسائی لوگ اسلام کے بارہ میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ آپ آکر انھیں بتائیں کہ اسلام میں نے ان کی دعوت قبول کر لی۔
۲۱ ستمبر کی شام کو فادر تارونی (Massimiliano Taroni) اپنے وقت آ گئے۔ ساتھ ہم تین آدمی روانہ ہوئے۔ میں، ثانی اثنین اور ڈاکٹر اندریا دلوکا۔ رات کا کھانا ان کے یہاں کھایا گیا۔ کھانا اور ڈائننگ ہال اور اس کی ہر چیز سادہ مگر انتہائی صاف ستھری تھی، کھانے کے بعد ان کے ہال میں پروگرام ہوا۔ پورا ہال مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ یہ پروگرام اچانک بنا تھا میں نے ۲۰ ستمبر کی شام کا اجلاس چھوڑ دیا۔ اور اپنے کمرہ میں بیٹھ کر پانچ صفحہ پر مشتمل انگریزی میں ایک تقریر تیار کی۔ اس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلام کی سادہ تشریح کی گئی تھی۔ لوگوں نے غیرمعمولی میری تقریر پر لے کر کئی لوگوں نے فوری طور پر فوٹو کاپی کر کے حاصل کیا۔