نقل خط مولانا سید ابوالحسن علی ندوی
Al-Risala, April 1996
By Maulana Wahiduddin Khan
فاضل گرامی و محب سامی مولانا وحید الدین خاں صاحب وفقہ اللہ لما یحب ویرضی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید ہے کر مزاج بخیر ہو گا۔ "الرسالہ" بابت ستمبر ۱۹۹۵ء چند دن ہوئے ملا۔ اس میں آپ کا فاضلانہ مضمون "یکساں سول کوڈ" مطالعہ میں آیا۔ علم میں یہ پہلا فاضلانہ ومبصرانہ مضمون ہے جس میں یونیفارم سول کوڈ کا عالمانہ، مبصرانہ جائزہ لیا گیا ہے، اور تقابلی مطالعہ، ماہرین فن اور قانون سازوں کے بیانات و تجزیہ کی روشنی میں اس کی سطحیات اور عدم ضرورت ثابت کی گئی ہے۔ آپ ہماری طرف سے اس پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ اگر اس کو الگ رسالہ کی صورت میں شائع کر دیں اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی شائع ہو جائے تو بہت مفید ہوگا۔ انگریزی ترجمہ ماہرین قانون اور سپریم کورٹ کے ججوں کو بھیجا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ آپ سنجیدگی سے اس پر غور فرمائیں گے اور عجلت سے کام لیں گے۔ جی چاہتا ہے کہ آپ کی قوت فکر یہ، وسعت مطالعہ، اور ایسے مسائل کے جائزہ لینے کی صلاحیت، اسی طرح کے موضوعات و مقاصد میں صرف ہوں اور ملت و ملک دونوں کو اس سے فائدہ پہنچے۔ ہم نے یہ نمبر محفوظ کر لیا ہے۔ وہ ایک مرجع اور مآخذ کی حیثیت سے کام دے گا۔ امید ہے کہ مزاج ہر طرح بعافیت
والسلام، طالب دعا، ابوالحسن علی ندوی ۲۰ اگست ۱۹۹۵ء نقل خط امیر جماعت اسلامی ہند برادر محترم مولانا وحید الدین خاں صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوگا۔ آپ سے ۱۳ جون کی ملاقات کے بعد میں بھی کچھ ایسا مصروف ہو گیا کہ خواہش کے باوجود ملاقات کر سکا اور نہ ہی فون پر بات ہو سکی۔ معذرت خواہ ہوں۔ "دعوت" اور "زندگی" پابندی سے مل رہے ہوں گے۔ آپ کے نام روانہ کرنے کی اور جاری کر دینے کی تاکید کہ دی تھی اور در میان میں معلوم بھی کرتا رہا ہوں تو یہی اطلاع ملی کہ آپ کے نام "دعوت" جاری ہو چکا ہے اور برابر جا رہا ہے۔
میں ۱۱ اگست کو ایران گیا تھا، ۱۹ کو لوٹ آیا۔ ایران کے تاثرات ستمبر کے دعوت میں شائع
ہوئے ہیں، ملاحظہ فرمائیں۔ احتیاطاً ستمبر کا شمارہ بھی بھیج رہا ہوں۔ ۳۰ اگست سے آج ۲ ستمبر تک چار قسطوں میں روزنامہ قومی آواز میں آپ کا مضمون یکساں سول کوڈ پر چھپتا الحمد للہ نہایت مدلل ، جامع اور مؤثر مضمون ہے۔ ضرورت ہے کہ ملک کی مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ عوام تک بالخصوص برادران وطن تک پہنچایا جائے ۔ یہ مضمون اگر کتابچہ کی شکل میں شائع ہو تو براہ کرم اس کی پانچ دس کاپیاں میرے پاس بھجوادیں اور اجازت دیں تو ملیالم ، تمل ، کنڈی تلگو، مراٹھی ، بنگالی اور گجراتی زبان میں ترجمہ کروا کر شائع کروا دیں۔ میں نے کل فون بھی کیا تھا، آپ کے مکان سے اطلاع ملی کہ آپ باہر تشریف لے گئے ہیں۔ ۳ ستمبر کو پہنچیں گے۔ آپ جب بھی پہنچ جائیں، براہ کرم فون سے ربط پیدا کریں۔ ہمارا صرف ایک فون کام کر رہا ہے ۶۸۲۰۹۷۵ دونوں خراب چل رہے ہیں۔
مدراس سے جمیل صاحب کا فون آیا تھا۔ فرما رہے تھے کہ انھوں نے آپ کو خط بھی لکھا ہے ۔ ستمبر کے آخر میں دہلی آ رہے ہیں۔ آپ سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔ والسلام ، مخلص ، سراج الحسن ۲ ستمبر ۱۹۹۵ ء WORDS OF THE By Maulana Wahiduddin Khan The saying of the Prophet Muhammad have been handed down to posterity through both oral and written traditions, the foundations of which were laid by the Prophet's Companions, some of whom were also his scribes. Eternal in essence, they are of value not only to Muslims, but to humanity at large. The present volume is an anthology compiled from the Hadith, an Islamic source book second only to the Qur'an in religious importance. Although brief, it covers, directly or indirectly, the more important aspects of the Hadith's teachings. 22 x 14.5 cm, 100 pages ISBN 81-85063-72-9 Rs. 75 THE ISLAMIC CENTRE 1, Nizamuddin West Market, New Delhi-110013 Tel: 4611128 Fax 91-11-4697333