Al-Risala · February 1996
سفرنامہ یورپ ۳
Al-Risala, February 1996, p. 23
By Maulana Wahiduddin Khan
۲۸ ستمبر کو وگن سے برمنگھم کے لئے روانگی ہوئی۔ دوپہر کے وقت جب ہماری گاڑی برمنگھم میں داخل ہوئی تو سڑک کے عین کنارے مسجد کا منظر دکھائی دیا۔ ساتھیوں نے بتایا کہ یہاں کی گرینڈ اس کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اس کے بیرونی سمت میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ لکھا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ دوسری طرف جلی حرفوں میں انگریزی میں یہ الفاظ لکھے ہوئے تھے: قرآن پڑھئے، آخری عہد نامہ: